(ایجنسیز)
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدالت میں پیش کئے جانے پر اخوان المسلمون نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
سابق مصری صدر محمد مرسی کو عدالت میں پیش کئے جانے پر اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں نے دارالحکومت قاہرہ اور ملک کے دیگر شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف
مظاہرہ کیا اور سابق صدر کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔
مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی مظاہرین زخمی ہوگئے، سابق صدر پر مقدمہ عبوری حکومت چلارہی ہے جسکوفوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔